مانسہرہ
محلہ لوہاربانڈہ کارہاشی نوجوان شنکیاری میں دریائے سرن میں نہاتے ھوئے ڈوب کر جاں بحق جبکہ ساتھ ڈوبنے والے دیگر 2 نوجوانوں کو بچالیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شنکیاری پٹرول پمپ کے قریب دریائے سرن میں نہاتے ھوئے مانسہرہ کے رہائشی تین نوجوان ڈوب گئے جن میں سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔ مانسہرہ میں شدید گرمی کی لہر باعث دو بھائی اور ایک دوست گرمی کو کم کرنے کے لیئے شنکیاری پٹرول پمپ کے قریب نہانے کے لئے گئے جہان پر نہاتے ہوئے دو بھائی اور ایک دوست جو کہ مہمان تھا دریائے سرن میں ڈوب گئے جن میں سے دو کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ مانسہرہ کے محلہ لوہار بانڈہ کا رہائشی علی جبران ولد شبیر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔مقامی خوطہ خوروں نے نعش کو دریائے سرن سے نکال کر آرایچ سی شنکیاری پہنچایا۔جہاں سے نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرن میں ڈوبنے کے خطرے والی جگہوں کی نشاندہی کرکے وارننگ بورڈز نصب کیے جاٸیں تاکہ سیاح خطرے والی جگہوں سے سرن میں اتر کر نہانے سے گریز کریں۔