ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ صوبہ میں گڈ گورنس کے لئے خیبر پختون حکومت کو مسائل کا سامنا ہے۔لوگوں نے سختیاں برداشت کرکے تحریک انصاف پر اعتماد کرکے ووٹ دیا ۔خیبر پختون خوا میں حکومت کو اختیارات نہیں حاصل ہوئے۔حکومت اور بیورو کریسی میں ہم آہنگی کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔اس میں سب سے زیادہ متاثر عوام ہو رہے ہیں وفاق کو اس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ایبٹ آباد کی عوام انتظامیہ سے مایوس ہوکر عوامی نمائندوں کی طرف دیکھ رہی ہیں۔افسران اپنے دفاتر سے نکل کر عوام کو ریلیف دلوائیں۔اگر نہیں نکلیں گے تو عوام اور عوامی نمائندے ان کو زبردستی نکالیں گے۔ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بورڈ آف گورنرز نے عوام کو مایوس کیا ہے میرٹ پر درد دل رکھنے والے مقامی افراد کو لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جدون ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علی خان جدون کا کہنا تھا وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے پنجاب میں کسان بری طرح پس چکا ہے۔ان کی مدد خیبر پختونخوا حکومت نے کی ہے ۔حکومت گندم کی خریداری کر رہی ہے۔جس کے آئندہ اثرات پڑیں۔عوام کوسبسڈی والا آٹا میسر ہوگا۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کوئی بھی وزیر اعلی وفاق سے تصادم نہیں چاہتا ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا وفاق سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔یہ وزیر اعلی کا حق ہے ان کو آرام سے نہیں بھیٹنا چائیے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہے عمران خان نے ہمیشہ سیاحت کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں بلین ٹریز پراجیکٹ کی مثال دنیا میں دی جاتی ہے۔ایبٹ آباد میں چار سو کنال پر پارک بنایا جارہا ہے ۔ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ کے علاؤہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔علی خان جدون کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے لئے تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ڈی ایچ کیو کو آپ گریڈیشن کرکے ایک ارب کا فنڈ رکھا گیا ہے اور سلہڈ فلتھ ڈپو کو دہمتوڑ منتقل کیا جائے گا۔مانسہرہ روڈ کی توسیع اور اوور ہیڈ برج کے لئے منصوبہ زیر غور تھا جو تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے جلدی ختم ہونے پر تعطل کا شکار ہوا۔بجٹ اجلاس میں اس کی بحالی کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ایم این اے علی خان جدون کا کہناتھا تعلیم کے لئے نئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ایبٹ آباد یونیورسٹی کی بہتری کے لئے بجٹ میں فنڈ مختص ہوا ہے ۔شیروان گرلز کالج ،سلہڈ کالج بھی بنایا جائے گا ۔تاکہ سرکل شیروان میں بچیوں کو تعلیم کی ضرورت گھر کی دہلیز پر میسر ہو۔علی خان جدون نے مذید کہا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرنے عوام کو مایوس کیا ۔نگران حکومت نے بھی اس کو مذید بگاڑ پیدا کیا ۔اس سلسلہ میں وزیر اعلی سے بات ہوئی ہے اس میں بہترین اور مقامی افراد کو ترجیح ملے گی۔ہماری کوشش ہے بورڈ آف گورنرز میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جو علاقے کا درد رکھتے ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔انہوں نے ایبٹ آباد میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا کامیاب ورکر کنونشن تھا۔نوجوان ہماری قوت ہیں۔ان کو خراج تحسین پیش پیش کرتے ہیں۔ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کی قیادت ایک پیج پر ہیں۔مل کر ایبٹ آباد کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔