تھانہ بفہ حدود بفہ میرا میں گھریلو ناچاقی پر بھائی کی فائرنگ سے بہن جاں بحق . والد کی مدعیت میں مقدمہ درج. ملزم موقع سے فرار. نعش پوسٹمارٹم کے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی. پولیس رپورٹ درج.
تفصیلات کے مطابق تھانہ بفہ حدود بفہ میرا کے رہائشی عبدالرحمان ولد تاج نے رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا احسان اللہ گھر لیٹ آیا. میرے وجہ پوچھنے پر انتہائی جذباتی اور آگ بگولہ ہو گیا. اور توں تکرار شروع کر دی. اور جملہ اہل خانہ کے سامنے گالم گلوچ کرتے ہوئے پستول نکال کر مجھ پر فائرنگ کی اس دوران میری بیٹی زلیخا بی بی زامنے آئ اور سر میں گولی لگنے سے گر جاں بحق ہو گئ.
جس پر تھانہ بفہ پولیس نے احسان اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا. ملزم موقع سے فرار ہوگیا. جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے. جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی. جسے نماز جنازہ کے بعد نفہ میرا آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا. توقع کی جارہی ہے کہ ملزم جلد گرفتار ہو جائے گا.