![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/04/WhatsApp-Image-2024-04-02-at-12.28.53_4c012266.jpg)
Dr. Majid-ul-Ghafar
Dr. Majid-ul-Ghafar is one of the pioneer faculty members of the Department of Communication & Media Studies, Hazara University. He joined the Department on Nov. 23, 2006. He did MSc. in Journalism and Mass Communication from Gomal University D.I. Khan in 2005 and earned his M.Phil in Mass Communication from Islamia University Bahawalpur in 2010. Dr. Majid completed his PhD from Islamia University Bahawalpur in 2017. He is well versed in Radio and TV journalism and received practical trainings from international organizations. He worked with Internews Network Pakistan from 2010 to 2017 and participated in different trainings of Radio and TV. He worked with William John Rowen Reid Producer/international trainer Australian Broadcast Corporation (ABC) from 2010 to 2016 participated in different training of the trainers’ programs arranged by Internews network Pakistan for faculty development program. Dr. Majid also worked with Horea Salajan Producer/International trainer British Broadcast Corporation (BBC) from2012 to 2017 and participated in different TV Journalism trainings. Apart from teaching Dr. Majid has the additional responsibilities as Station Director Campus TV and Campus Radio. He is a lead trainer of Radio and TV. Dr. Majid has extensively travelled both in and outside Pakistan and visited many media organization including voice of America, Al-Jazeera TV, CNBC, China TV etc. He also visited different universities of United States of America including George Washington University, Maryland University, Washington State University and American University. Dr. Majid has supervised 9 M.Phil scholars. His research interest area is war reporting, conflict reporting and peace journalism. Dr. Majid Ul Ghafar has more than 20 Research publication both national and international Research Journals. He worked with different national and international scholars and attended international and national conferences. Dr. Majid visited Bangkok to attend the 4th world conference Media and Mass Communication as presenter and received medal as best session presenter, the conference was organized by Technology Institute of International Knowledge Management (TIIKM) held in April 2018. Dr. Majid Ul Ghafar is a member of the scientific committee in international organizations who organized different international conferences related to media studies. He is also working as external examiner of PhD and MPhil in different universities of Pakistan. He is serving with different national journals as article reviewer since 2020.
Dr. Majid-ul-Ghafar
Incharge campus tv HU![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/04/WhatsApp-Image-2024-04-01-at-11.52.34_df409db7.jpg)
امتیاز احمد
امتیاز احمد خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے سیاسیات کے ماہر اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں اور ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔ وہ گریجویٹ اسکول آف سوشل سروسز، فورڈھم یونیورسٹی، USA میں ریسرچ اسسٹنٹ ہیں۔ ان کی تحقیق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جسمانی اور ذہنی صحت، مالیاتی حرکیات، سماجی اخراج، بدنامی اور امتیازی سلوک پر مرکوز ہے۔ امتیاز احمد کے مقالے بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو کر بین الاقوامی کانفرنسوں میں پیش کیے جا چکے ہیں۔ صنفی تحقیق پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے بہترین پیپر کا ایوارڈ بھی انہوں نے حاصل کر رکھا ہے۔
امتیاز احمد
ریسرچر![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-31-at-21.13.27_83dede3d.jpg)
ڈاکٹر مہرب معیز اعوان
ڈاکٹر مہرب معیز اعوان گلوبل پالیسی پریکٹیشنر ہیں۔وہ سٹریٹیجک مینجمنٹ,ڈیزاٸن تھنکنگ اور پالیسی انالسز کا ایک دہاٸی کاتجربہ رکھتی ہیں۔ وہ پرفارمنس آرٹسٹ اور پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کی ایک توانا آواز اور ٹرانس کمیونٹی کے حقوق کی علمبردار ہیں۔انہوں نے ورلڈ بینک، انٹرنیشنل سینٹر فار ریسرچ آن وومن اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس جیسی عالمی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ڈاکٹر مہرب نے دی جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ سے گلوبل ہیلتھ پالیسی میں اپنی پی ایچ ڈی کی ریسرچ مکمل کی ہے۔اعوان پاکستان میں شماٸلہ بھٹی جیسے کردار کی خالق ہیں۔
ڈاکٹر مہرب معیز اعوان
پبلک پالیسی ایکسپرٹ![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-31-at-20.26.08_9fde84a9.jpg)
فائزہ حسیب
فائزہ حسیب وائس میڈیا نیٹ ورک VMN کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور فرینڈز ویلفٸیر ایسوسی ایشن میں بطور ڈپٹی ڈاٸریکٹر فراٸض سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ ایک ڈویلپمنٹ پروفیشنل ، ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ بین الاقوامی ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے ساتھ بطور پروگرام منیجر کام کر چکی ہیں۔ فائزہ نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی (NED) واشنگٹن ڈی سی، ڈی اے آئی انٹرنیشنل (یو ایس ایڈ) (سی آر اے، اے ای پی)، ہولنگ سینٹر فار انٹرنیشنل ڈائیلاگ واشنگٹن ڈی سی، جنیوا کال، یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی)، برٹش کونسل، یونیسکو کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
فائزہ حسیب
سماجی کارکن![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-31-at-20.19.42_e2fedbcb.jpg)
عامر ہزاروی
عامر ہزاروی کا تعلق ہری پور سے ہے,بنیادی طور پر وہ مذہبی اسکالر ، کالم نگار اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں ، وہ روزنامہ نٸی بات , روزنامہ شمال کے ٹو ٹاٸمز ، اخبار خیبر ، ویب سائٹ ہم سب اور آٸی بی سی کے لیے کالم لکھتے ہیں,ان کے کالم کا فوکس سیاست,ماحولیات ,سماج اور طرز حکمرانی سے جڑے مساٸل پر ہوتا ہے۔وہ مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر بھی پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں ,محروم طبقات کے لٸیے ان کی بڑی خدمات ہیں,کرونا وبا اور سیلاب متاثرین کے لٸیے انہوں نے ملکی سطح پر کام کیا۔عامر ہزاروی مختلف لوکل ملکی اور عالمی میڈیا میں سیاسی حالات پر تجزیہ بھی دیتے ہیں ,ہزارہ ایکسپریس نیوز کے بانی اراکین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
عامر ہزاروی
صحافی![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-31-at-20.21.57_3aed9f5a.jpg)
پروفیسر محمد ارشد
پروفیسر محمد ارشد تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے اور وہ اس وقت بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس ای ایبٹ آباد میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر کے طور پر بھی کام کیا ہے اور مختصر عرصہ کے لٸیے سیکرٹری بورڈ بھی رہےاور اپنی تعیناتی کے دوران امتحانی نظام میں جدت لانے اور ڈیجیٹاٸز کرنے کے لٸیے کافی کام کیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات مختلف موقر تحقیقاتی جریدوں میں شاٸع ہوچکے ہیں۔قبل ازیں وہ سماجی شعبے میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں، ایس آر ایس پی اور یو این ہیبٹیٹ جیسی تنظیموں کے ساتھ سماجی شعبے میں وہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔۔
پروفیسر محمد ارشد
پروفیسر![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-31-at-18.23.06_03de22b4.jpg)
سبوخ سید
سبوخ سید ڈیجیٹل میڈیا الاٸینس پاکستان کے چٸیرپرسن اور آٸی بی سی اردو کے چیف ایگزیگٹو آفیسر ہیں ۔آج وہ پاکستان ٹیلی ویژن اسلام آباد سنٹر سے ابتداء کے عنوان سے ایک پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں ۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز جیو ٹی وی کے ساتھ بطور رپورٹر کام سے کیا اور مختصر عرصے کے لیے جیو ٹی وی پر "عالم آن لائن” کی میزبانی بھی کی۔ وہ روزنامہ جنگ کے لیے کالم بھی لکھتے رہے اور انہوں نے دی نیوز کے لیے شریک مصنف کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ پاکستان میں سبوخ سید مذہبی جماعتوں کی سیاست پہ اتھارٹی تسلیم کٸیے جاتے ہیں۔۔
سبوخ سید
صحافی![](https://hazaraexpressnews.org/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-31-at-19.26.50_5c5914d5.jpg)
کاشف ملک
کاشف ملک ٹیلی ایبٹ آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈ کاسٹ جرنلسٹ ہیں وہ اس وقت کے ٹو ٹی سے مشہور پروگرام ”ڈھیڈی “ اور شملہ پواٸنٹ کی میزبانی کے فراٸض سرانجام دے رہے ہیں۔ہزارہ ڈویژن کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن صحافت میں وہ ایک بڑا نام ہیں ,آج کل وہ خیبر پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد سے ” ہندکو رنگ پروگرام پیش کرتے ہیں۔وہ اپنے منفرد انداز گفتگو اور ہندکو زبان میں ریڈیو میزبانی کی وجہ سے ملکی اور عالمی سطح پر اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں ۔کاشف ملک دو دہاٸیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور ہندکو زبان کو ملک بھر اور بیرون ملک متعارف کروانے میں ان کا بڑا کردار ہے۔۔